2 مارچ 2019 - 14:43
ایرانی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونی گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دفتر خارجہ کے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونی  بات چیت میں علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز اپنے عراقی ہم منصب محمد علی الحکیم سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
 محمد جواد ظریف اور الحکیم کے درمیان ہونے والی بات چیت میں صدر ایران کے قریب الوقوع دورہ عراق کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲