اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، کشمیر کے بین الاقوامی تحقیقاتی مرکز نے ایک رپورٹ شائع کر کے دعویٰ کیا ہے کہ اس اعتبار سے کہ پاکستان تنہا ایسا اسلامی ملک ہے جو ایٹمی توانائی کا مالک ہے، اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی (موساد) اس ملک کی ایٹمی توانائی کو کمزور بنانے کے لیے اہم منصوبہ رکھتی ہے۔
کشمیر کے اس تحقیقاتی مرکز کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک خصوصا امریکہ اور اسرائیل کے حکمران مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ہمدلی کو برداشت نہیں کر سکتے اور اس درمیان صہیونی ریاست پوری کوشش میں ہے کہ کشمیر میں کشیدگی کے ذریعے برصغیر کو ایک مرتبہ پھر جنگ کی آگ میں دھکیل دے۔
کتاب “امریکہ مسلم فوج کا دشمن” کے مولف “سجاد شوکت” اس بات کے قائل ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے جو ان دو ملکوں کو ایٹمی جنگ کی طرف لے جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲