21 فروری 2019 - 16:29
خلیج فارس میں ایرانی بحریہ کی بحری فوجی مشقوں کا کل سے آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں ایرانی بحریہ کی بحری فوجی مشقوں کا کل سے آغازہو جائےگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں ایرانی بحریہ کی بحری فوجی مشقوں کا کل سے آغازہو جائےگا۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ کی بحری مشقوں کا سلسلہ آبنائے ہرمز سے لیکر بحر عمان اور بحر ہند تک تین دن تک جاری رہےگا ۔ ایڈمرل خانزادی نے کہا کہ بحری مشقوں میں جدید ترین ہتھیاروں کے تجربات کئے جائیں گے اور ایران کی آبی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تونائيوں کا جائزہ لیا جائےگا۔

.......

/169