اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی پالیسیاں اور اسرائیلی کے عزائم خطے کے امن کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔
اتوار کے روز میونخ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ میں جنگ برپا کرنا چاہتا ہے اور اسرائیلی جارحیت کو امریکی حمایت حاصل ہے جس سے طاقت کے توازن میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ نے ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ خود تو جوہری توانائی کے معاہدے سے دست بردار ہوچکا ہے اور دیگر یورپی ممالک کو بھی معاہدے سے انخلاء پر مجبور کر رہا ہے، امریکہ کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ ایران کے وزیر خارجہ نے صراحت کے ساتھ کہا کہ ایران جامع ایٹمی معاہدے سمیت عالمی معاہدوں اور معاملات کے اخراجات اکیلے ادا نہیں کرے گا بلکہ یہ یورپ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے کو بچانے کے تمام تر اخراجات برداشت کرے۔ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں کی جانب سے انسٹیکس کا قیام جامع ایٹمی معاہدے کو بچانے کے لیے اٹھایا جانے والا ایک معولی ترین اقدام ہے۔
.......
/169