اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراق کی قومی ریاستی افواج کے اتحاد کے سربراہ سید عمار حکیم نے منگل کے روز کہا کہ ملک میں عالمی اتحاد کے مشن کا اختتام عراق کے حالات میں بہتری اور استحکام کا واضح پیغام ہے۔
عراقی خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق، عمار حکیم نے کہا کہ 30 ستمبر کو عالمی اتحاد کے مشن کے اختتام سے یہ پیغام ملے گا کہ عراق نے اپنے بین الاقوامی اور علاقائی شراکت داروں کے تعاون کے ساتھ ساتھ اپنے عوام کی کوششوں اور قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے سفر میں عراق کے بڑی تعداد میں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
عمار حکیم نے مزید کہا کہ عالمی اتحاد کے مشن کا اختتام اس بات کی علامت ہے کہ عراق اب بہتر سکیورٹی صورتحال میں ہے اور ملک نے سکیورٹی کے بڑے چیلنجز سے کافی حد تک نجات حاصل کرلی ہے۔
انہوں نے اسے عراق کے حالات میں بہتری اور ملک کے استحکام کے حوالے سے ایک اہم پیغام قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ