1 فروری 2019 - 11:48
ایران کی لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل پر مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل لبنانی عوام کے پختہ عزم و ارادے کا مظہر ہے ۔ لبنان کے سیاسی رہنماؤں نے باہمی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے اورکسی غیر ملکی دباؤ میں نہ آکر لبنان کے استقلال کی شاندار مثال پیش کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران لبنان میں استقلال، آزادی اور ثبات کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھےگا۔ واضح رہے کہ لبنان میں 9 ماہ کے مذاکرات اور تعطل کے بعد سعد حریری کی صدارت میں نئی حکومت تشکیل پائی ہے۔

.......

/169