31 جنوری 2019 - 12:09
عراقی فورسز نے وہابی دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد کرلئے

عراقی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران وہابی دہشت گردتنظیم داعش سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد کرلئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز کا داعش دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں فوجی آپریشن جاری ہے ۔
عراقی فورسز نے تازہ ترین کارروائی میں بغداد کے جنوب میں وہابی دہشتگرد تنظیم داعش کے ایک ٹھکانے سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد کئے ہیں۔
عراقی فورسز کا ملک بھر میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے جس میں اب تک دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔

.......

/169