اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپین کمیشن نے سعودی عرب کو دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق یورپی یونین کی مجوزہ فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ یورپین کمیشن نے سعودی عرب کو ایسے ممالک کی مجوزہ فہرست میں شامل کیا ہے جو خطرے کا باعث ہیں کیونکہ یہ دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کو کنٹرول کرنے میں لاپروائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔یہ اقدام سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب پر پڑنے والے بین الاقوامی دباؤ کے طور پر سامنے آیا ہے۔
.......
/169