19 جنوری 2019 - 07:56
لیبیا میں القاعدہ کا اہم رہنما ابوطلحہ ہلاک

لیبیائي ذرائع کے مطابق لیبیا کی فورسز نے وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ایک اہم رہنما ابو طلحہ کو فوجی آّپریشن کے دوران ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی فورسز نے وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ایک اہم رہنما ابو طلحہ کو فوجی آّپریشن کے دوران ہلاک کردیا ہے۔
لیبیا کے فوجی ذرائع کے مطابق عبدالمنعم سالم خلفہ الحسناوی معروف ابو طلحہ کو لیبیا فوج نے سبھا شہر کے قریب القرضہ علاقہ میںفوجی آپریشن کے دوران ہلاک کردیا ہے ۔
لیبیا فوج نے ابو طلحہ کے گھر پر حملہ کرکے اسے ہلاک کیا ہے جبکہ اس کے معاون عماد الطرشانی کے بارے میں کوئي اطلاع نہیں ہے۔