اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردوغان نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں اپنے ایک کالم میں شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق ترکی کے ردعمل کی کھل کر وضاحت کی ہے۔
ترک صدر نے اپنے کالم میں امریکی صدر کو تجویز دی کہ امریکا کو شام سے اپنی فوجوں کے انخلاء کے عمل کو بہت محتاط انداز سے اور " سچے اتحادیوں " کو اعتماد میں لیکر مکمل کرنا چاہیے۔
صدر اردوغان نے مزید لکھا کہ انخلاء کے بعد امن کے استحکام کے لیے کردوں کے زیر تسلط علاقوں میں صرف ترکی ہی بہترین قیادت فراہم کرسکتی ہے جو داعش سمیت دیگر چھوٹے شدت پسند گروپوں کو کچلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
شام میں کرد باغی امریکی فوج کے اتحادی ہیں اور کردوں کے زیر تسلط علاقوں میں کردوں کو حکومتی فورسز اور دیگر شدت پسند گروہوں کے خلاف امریکہ کی حمایت حاصل تھی جب کہ کردوں کو ترکی میں باغی تصور کیا جاتا ہے۔
.......
/169