بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ تہران بس سروس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر مہدی علی زادہ نے اعلان کیا کہ 26 میٹر لمبی میٹرو بسوں کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی اور اگلی کھیپیں آ رہی ہیں۔
تہران کی بلدیۂ عظمیٰ نے گذشتہ سال ایک چینی کمپنی کے ساتھ تین کیبنوں والی میٹرو بسوں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔
تہران کے میئر علی رضا زاکانی نے کہا کہ بسوں نے سمندری ناکہ بندی کو عبور کر لیا اور ملک میں داخل ہو گئیں۔ علاوہ ازیں، میٹرو بسوں کے ساتھ ساتھ 18 میٹر لمبی دو کیبن والی بسیں اور 10 پورٹیبل چارجنگ آلات بھی دارالحکومت کی طرف منتقل کئے جا رہے ہیں۔ یہ بسیں تہران پہنچنے اور تکنیکی تیاری کے مراحل طے کرنے کے بعد دارالحکومت کے عوامی نقل و حمل کے بیڑے میں شامل کر دی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ