اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راشد بخاری کو 4 روز قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا، رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں چار روز قبل ٹارگٹ کلر کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پی ٹی آئی کا سٹی صدر راشد بخاری جاں بحق ہوگیا۔ مقتول راشد بخاری پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا تھا، وہ 4 روز تک وینٹی لیٹر پر موت و حیات کی کشمکش میں رہے، تاہم ان کے سر پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ راشد بخاری کے قتل میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔
.......
/169