اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس میں 100 سینٹ اراکین اور 435 ایوان نمائندگان کے اراکین نے کل اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔ حلف اُٹھانے والوں میں 127 خواتین شامل ہیں۔
امریکی کانگریس کی تاریخ میں پہلی بار اتنی خواتین نے ایک ساتھ حلف اُٹھایا ہے جب کہ پہلی ہی بار دو پناہ گزین مسلم خواتین 37 سالہ الہان عمر اور 42 سالہ راشدہ طالب نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔ الہان عمر نے حجاب پہنا ہوا تھا اور ان کے ہاتھ میں تسبیح تھی جب کہ راشدہ طالب نے فلسطینی لباس پہن کر شرکت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 6 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی الیکشن میں ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہوگئی تھی جب کہ صدر ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کو اپ سیٹ کا سامنا رہا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲