24 دسمبر 2018 - 10:42
مسلمانوں کے خلاف آل سعود کا ناپاک منصوبہ

سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد اپنی فوج شام میں بھیجنے کامنصوبہ بنارہا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ کے ساتھ قریبی مشورہ جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی سعودی عرب نے یمن کے بعد اب شام میں بھی اپنی افواج داخل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سعودی حکام نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے شام سے اپنی فوج نکالنے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتےہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ شام سے اپنی فوج نکالے گا تو ہم اپنی فوج وہاں بھیج دیں گے کیونکہ شام سمیت پورے خطے میں امن کے استحکام کے لیے وہاں افواج کا موجود رہنا ضروری ہے۔اس معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے۔

.......

/169