21 دسمبر 2018 - 18:04
امریکی وزیر دفاع عہدہ مستعفی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے ناراض امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس نے عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جیمزمیٹس کاکہناہےکہ ڈونلڈٹرمپ کوحق ہےاپنی سوچ سےہم آہنگ شخص کو وزیر دفاع بنائیں،اس لیے یہی بہتر ہوگا کہ وہ وزیر دفاع کا عہدہ چھوڑ دیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے نام خط میں واضح کیاکہ انکی سوچ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے مطابقت نہیں رکھتی تھی۔جیمزمیٹس کے عہدہ چھوڑنے کا اعلان صدر ٹرمپ کی جانب سے شام سے امریکی فوج کی واپسی کے فیصلے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ میٹس نے آخری وقت تک اس فیصلے کی مخالفت کی تھی۔امریکی مصنف باب ووڈورڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر کی پالیسیوں کے سبب جیمزمیٹس مایوسی کا شکار ہوگئے تھے۔ وہ انہیں احمق اور ذہنی طور پر غیر متوازن شخص سمجھتے تھے۔

.......

/169