11 دسمبر 2018 - 15:44
کابل: کار بم دھماکے میں 6 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں افغا ن سکیورٹی فورسز کے6 اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کابل کے شمال مغریب ضلع پیغمان میں آج صبح بم دھماکہ افغانستان کے اہم انٹیلی جنس ذمہ داران کے قافلے کے قریب ہوا۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق کابل کے ضلع پغمان میں آج صبح دھماکا کیا گیا، پغمان کے علاقے بالا چنار میں کار بم کے ذریعے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔واقعے میں اب تک 6اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169