اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ٹیمپل یونیورسٹی میں میڈیا اسٹڈیز کے پروفیسر مارک لیمونٹ ہل کو فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانا مشکل پڑگیا، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی سے متعلق انٹرنیشنل ڈے پر اقوام متحدہ کی ایک میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے لیمونٹ ہل نے اسرائیل کو نسل کش اور متشدد ریاست قرار دیا تھا۔ ہل کا کہنا تھا کہ فلسطین کو سمندر سے لے کر دریا تک آزاد ہونا چاہیے اورہر ایک کے لیے جمہوری سیکولر ریاست ہونی چاہیے تاہم اسرائیل نسل کشی اور مظالم ڈھا کر ایک ریاستی حل کا چیمپئن بننا چاہتا ہے۔ پروفیسر مارک لیمونٹ ہل کو فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف بولنے پر مختلف گروہوں اور انسداد ہتک عزت لیگ (اے ڈی ایل) کی جانب سے شکایات پر سی این این نے ادارے کے لیے لکھنے والے پروفیسر ہل سے معاہدہ ختم کرلیا۔اس حوالے سے سی این این کے ترجمان نے تحریری بیان جاری کرتے ہوئے پروفیسر ہل سے معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ اب ادارہ ان سے مزید رابطہ نہیں رکھے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169