13 نومبر 2018 - 11:52
اسرائیلی حملوں کا دندان شکن جواب 52 صہیونی ہلاک و زخمی + تصاویر اور ویڈیو کلیپ

فلسطین کی اسلامی مذاحمت نے آج صبح صیہونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 50 سے زائد صیہونی بستیوں کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مقاومت نے صہیونی علاقوں پر 400 میزائل داغے جس کے بعد اسرائیل میں خطرے کی گھنٹی بج گئے اور صیہونی خوف و وحشت میں مبتلا ہو گئے۔

عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں اب تک 2 صیہونی ہلاک اور 50 زخمی ہوئے۔

فلسطینیوں نے کفار سٹی میں اسرائيلی فوجیوں کی ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی مزاحمت کار کم فاصلے تک اور درمیان فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں سے استفادہ کررہے ہیں۔ ادھر بحر المیت میں بھی خطرے کے الارم بج رہے ہیں۔

فلسطین کی اسلامی مقاومت نے میزائلی حملے، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوراہن غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے جواب میں کئے۔

صیہونی فوجیوں کی غزہ پر اتوار کی رات سے جاری جارحیت کے نتیجے میں اب تک 10 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے شہید ہونے والوں میں حماس کے شہید عزالدین قسام بریگیڈ کے کمانڈر نورالدین محمد سلامه برکه بھی شامل ہیں۔

حمله موشکی مقاومت فلسطین به شهرک‌های صهیونیست‌نشین

.......
/169