اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عادل المہدی کی جانب سے عراق کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے کے ساتھ ہی عراقی پارلیمنٹ کے ارکان نے ان کی کابینہ کے چودہ وزرا کو اعتماد کا ووٹ دیا۔
عراق کے نومنتخب وزیراعظم عادل المہدی نے نئی حکومت کے لئے آئندہ روڈ میپ کو متعارف کرا دیا جس میں عراق کی جانب سے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر عمل نہ کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ عراق ہرگز دوسرے ممالک بالخصوص دوست ملکوں کے خلاف محاذ آرائیاں نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ عراق کے اپنے دوست ممالک کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر مشترکہ مفادات ہیں۔
اس سے قبل دو اکتوبر کو عراق کے صدر برہم صالح نے اپنے انتخاب کے فورا بعد عادل عبدالمہدی کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169