17 ستمبر 2018 - 13:13
شام؛ داعشی ٹھکانوں سے اسرائیلی اسلحہ برآمد

شامی فوج نے اس ملک کے صوبے درعا میں فوجی آپریشن کے دوران داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ایک بار پھر اسرائیلی اور یورپی ہتھیار اور آلات برآمد کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر نیوز کے مطابق، روسی ذرائع کے مطابق شامی فوج نے درعا کے نواحی علاقے یرموک میں داعشی دہشت گردوں کے خفیہ اسلحہ گودام پر قبضہ کر لیا اور وہاں موجود اسرائیلی ساخت کے ہتھیار اور فوجی آلات اپنے قبضے میں لے لیے۔
شامی فوج اس سے پہلے بھی درعا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسرائیلی ساخت کے ہتھیار برآمد کر چکی ہے۔
حال ہی میں صوبہ قنیطرہ میں بھی داعش اور جبہت النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے اسلحہ کے بڑے گوداموں کا پتہ لگایا گیا تھا جہاں سے بھاری مقدار میں امریکی اور اسرائیلی ساخت کے ہتھیار، بم اور دوائیں برآمد ہوئی تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲