16 ستمبر 2018 - 07:14
عراق کے مشرق میں عزاداری کے موکبوں پر حملے کا منصوبہ ناکام

عراقی فورسز نے عراق کے صوبہ دیالی میں عزاداری میں مشغول انجمنوں پر دہشت گردوں کے حملے کے منصوبہ کو ناکام بنادیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورس کے رضاکار دستوں نے صوبہ دیالی میں عاشورا ایک کارروائی کے دوران وہابی دہشت گردوں کے عزاداروں پر حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حشد الشعبی کی بریگیڈ 24 نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے حسینی عزاداروں پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ، اس کارروائی کے دوران آٹھ دستی بموں کو بھی برآمد کرلیا گيا۔

.......

/169