15 ستمبر 2018 - 12:27
جان کیری اور ٹرمپ کے درمیان لفظی جنگ

سابق امریکی وزیر خارجہ نے ایٹمی معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی عہد شکنی کے پیش نظر ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ممکن نہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں انہیں اپنی تازہ کتاب ایوری ڈے از ایکسٹرا خریدنے کا مشورہ دیا ہے۔

جان کیری نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر آپ ایٹمی معاہدے کے بارے میں تھوڑا بہت جاننا چاہتے ہیں تو میری تازہ کتاب ایوری ڈے از ایکسٹرا خرید کر پڑھیں۔
سابق امریکی وزیر خارجہ نے امریکی صدر اور امریکی انتظامیہ کی رسوائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سن دو ہزار سولہ کے انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق پال منیافورٹ اور رابرٹ مولر کے درمیان ہونے والی ملاقات کی فکر کریں۔
پال مینافورٹ سن دو ہزار سولہ کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی کمپین کے سربراہ تھے جبکہ رابرٹ مولر انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق ٹیم کے خصوصی تفتیش کار کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔
پال مینافورٹ جمعے کے روز واشنگٹن کی ایک عدالت میں اپنے دو جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے رابرٹ مولر اور ان کی ٹیم کے ساتھ تعاون کا وعدہ کر چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169