اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے مدین صاحب جڈی بل میں سالاہ مجلس حسین کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینیئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے فلسفہ شہادت و امامت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حق و صداقت کی بالادستی اور ظلم و باطل کی سرنگونی کیلئے ائمہ معصومین ؑ کا سیرت و کردار اور عظیم قربانیاں ہر دور میں عالم بشریت کیلئے مشعل راہ ہے۔ معرکہ کربلا جیسے لامثال معرکہ حق و باطل کی یاد کو سرتازہ رکھنے کے مسلمانوں میں ظلم و باطل کے خلاف نفرت اور حق و مظلوم سے ہمدردی کا جذبہ ابھرتا ہے۔ اس دوران پانچس بڈگام میں پُر وقاع غدیر کانفرنس کا انعقاد کی گیا۔ کانفرنس میں کئی علماء دین نے شرکت کی اور عید غدیر کی اہمیت اور پیغام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ پیغمبر اسلام ؐ کے خطبۂ حجۃ الوداع کا ایک ایک لفظ امت مسلمہ کیلئے ہدایت اور نجات کے نقش راہ کی حیثیت رکھتا ہے جہاں سرور کونینؐ نے نظام ولایت کو متعارف کرایا اور مسلمانوں سے تاکید کی کہ اس نظام کی پیروی کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ غدیر خم میں علی ؑ کی ولایت کا اعلان فرماکر اور مسلمانوں سے اقرار لیکر رسول اکرم(ص) نے واضح کیا کہ نظام ولایت کی فرمانبرداری ہدایت و نجات کی ضمانت ہے اور روگردانی کھلی گمراہی ہے۔ آغا صاحب نے کہا کہ نظام ولایت قرآنی تقاضااور اسلام و مسلمین کی سربلندی کا سرچشمہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲