23 اگست 2018 - 10:49
عراق کے صوبہ نینوا میں امریکی فوج نے بڑے پیمانے پر نقل و حرکت کا آغاز کردیا

عراق کے صوبہ نینوا میں امریکی فوج کی وسیع نقل و حرکت دیکھی جا رہی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ نینوا میں امریکی فوج نے بڑے پیمانے پر نقل و حرکت کا آغاز کردیا ہے جبکہ النہرین کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نینوا کے مغرب میں الحضر علاقہ میں پہنچ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس علاقہ میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر پیر کے دن گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئےتھے۔

واضح رہے کہ عراقی عوام اس ملک میں امریکی افواج کی موجودگی اور نقل و حرکت کے خلاف ہیں اور اسے اپنے ملک کے امور میں واضح مداخلت قرار دیتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169