6 اگست 2018 - 18:53
صہیونی مخالف امریکی سرگرم خاتون مقبوضہ فلسطین کی سرحد سے گرفتار

اسرائیل کی انٹیلی جنس نے مقبوضہ فلسطین کی سرحد سے ایک ایسی امریکی خاتون کو گرفتار کیا ہے جو اسرائیل اور صہیونیت کے خلاف سرگرمیاں انجام دی رہی تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی اخبار ہاآرتض نے خبر دی ہے کہ ’سیمون زیمرمن‘ کو اتوار کی رات اسرائیل مصر کی سرحد سے گرفتار کیا اور تین گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق، زیمرمن صہیونیت مخالف امریکی خاتون ہیں جنہوں نے صہیونی ریاست کے ظلم و تشدد کے خلاف ’’ IfNotNow ‘‘ نامی تحریک کا آغاز کیا ہے۔
زیمرمن نے ٹویٹر پر اپنی گرفتاری کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ان سے فلسطین کی حمایت میں انجام دی جانے والی سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھ گچھ ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲