اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ اس ملک کے شمال مغربی علاقے درعا کے مضافات میں فوجی آپریشن کے دوران کئی بم اور امریکی ساختہ ٹو میزائل جو وائٹ ہیلمٹ کے حامل دھشتگرد ٹولے کے اختیار میں تھے کا انکشاف ہوا ہے۔

سانا نیوز ایجنسی کے مطابق، شامی فوج کو اس کاروائی کے دوران اسرائیلی ساخت کے کچھ ایسے اشیائے خوردنی کے ڈبے اور پیکیجز ملے ہیں جو داعشی دھشتگردوں کے استعمال کے لیے ان تک پہنچائے جاتے تھے۔


خیال رہے کہ شامی فوج نے تاہم صوبہ درعا کے ۸۰ فیصد علاقے کو اپنے اختیار میں لے لیا ہے اور اس صوبے کے شمال مغرب میں واقع علاقے “حوض الیرموک” تک پیشقدمی کے بعد دھشتگردوں کو ایک اور شکست کا سامنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲