24 جولائی 2018 - 17:21
یمنی فورسز کے ڈرون حملوں میں سعودی عرب کے درجنوں کرائے کے دہشتگرد فوجی ہلاک

یمنی فورسز اور قبائل کے تازہ ترین ڈرون اور میزائل حملوں میں سعودی عرب کے درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل کے تازہ ترین ڈرون اور میزائل حملوں میں سعودی عرب کے درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فورسز نے مختلف محاذوں پر میزائل فائر کئے ہیں جن کے نتیجے میں سعودی عرب کے درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر یمنی فورسز نے عنبرہ علاقہ میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے کیمپ ڈرون حملہ کیا ہے جس میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یمن پر گذشتہ تین سال سے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور یمنی عوام کی استقامت سے سعودی عرب کی شکست نمایاں ہوگئی ہے۔

.......

/169