14 جولائی 2018 - 17:31
غزہ پر صیہونی حکومت کی فضائی جارحیت

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے سنیچر کو دو پہر بعد بھی غزہ پر حملہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے سنیچر کی دو پہر غزہ پر تین میزائل فائر کئے۔ اس رپورٹ کے مطابق حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے اس فضائی جارحیت کے جواب میں غزہ کے قریب واقع غیر قانونی صیہونی بستیوں پر راکٹ فائر کئے ۔ حماس کے راکٹی حملوں کے بعد غیر قانونی صیہونی بستیوں میں خطرے کا سائرن بج گیا جس سے صیہونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے سنیچر کی صبح بھی غزہ پر حملہ کیا تھا جس کے جواب میں حماس کی فوجی شاخ نے غیر قانونی صیہونی بستی سدیروت اور اشکول پر راکٹ داغے تھے ۔حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ تحریک مزاحمت کے سپاہی صیہونی دشمن سے مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲