اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بم ڈپسوزل ٹیم ضلع آواران کی تحصیل مشکے سے 30 کلومیڑ دور ایک علاقے میں جائزہ لے رہی تھی کہ پہاڑوں کی جانب سے راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پہاڑوں کی اوٹ سے حملہ کیا اور راکٹ اہلکاروں کے پاس آکر پھٹے جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔
دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاشوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حوالدار شبیر، شہراز، بشیر، سراج ، اللہ نواز اور عابد کے نام سے ہوئی۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
.......
/169