اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تفصیلات کے مطابق ۲۳ جون کو درگاہ حضرت عباس رستم نگر میں کیمپ لگایا گیا جہاں سیکڑوں افراد نے دستخطی مہم میں حصہ لیا۔۲۴ جون کو دریا والی مسجد پر کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں دستخط کنندگان نے دلچسپی کے ساتھ شرکت کی ۔
واضح رہے کہ مجلس علماء ہند کے اعلان کے بعد پورے ہندوستان میں الگ الگ شہروں میں دستخطی مہم چلائی جارہی ہے جن میں دہلی ، مظفر نگر ،فیض آباد، بنگلور، حیدرآباد اور دوسرے شہر شامل ہیں۔ جلد ہی ان تمام دستخطوں کو ایک میمورنڈم کے ساتھ اقوام متحدہ کے دفتر اور وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کو بھیجا جائے گا ۔میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ سعودی عرب جنت البقیع میں موجود مزارات مقدسہ کی تعمیر نو کرائے یا محبان رسولؑ و آل رسولؑ کو تعمیر نو کی اجازت دی جائے ۔یہ دستخطی مہم مولانا سید کلب جواد نقوی کی سرپرستی میں شروع کی گئی تھی ۔ان شاء اللہ بہت جلد دیگر علماء کرام کی سرپرستی میں اقوام متحدہ کو قرارداد بھیجی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲