16 جون 2018 - 11:06
طالبان سرغنہ ملا فضل اللہ ہلاک

افغان وزارتِ دفاع نے امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ ہلاک۔
خفیہ اطلاعات پر امریکی ڈرون حملہ افغانستان کے صوبے کنٹر میں کیا گیا۔ حملے میں پانچ افراد مارے گئے جن میں کالعدم ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کا سربراہ ملا فضل اللہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بار ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں تاہم وہ ہلاک نہیں ہوا تھا۔ اور اب افغان وزارتِ دفاع نے امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

۔۔۔۔۔

/169