اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ صیہونی حکومت ایک ناجائز حکومت ہے اور غیر قانونی طریقے سے قائم ہونے والی حکومت نابود ہوکے رہے گی۔ اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عید الفطر کے موقع پر ملک کے اعلی حکام اور تہران میں مقیم اسلامی ملکوں کے سفیروں نیز عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔