19 مئی 2018 - 06:55
ترکی کے ساتھ ایران کے باہمی تعلقات کے فروغ پر دونوں ملکوں کے صدور کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے صدور حسن روحانی اور رجب طیب اردوغان نے استنبول میں باہمی ملاقات کے دوران دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے صدور حسن روحانی اور رجب طیب اردوغان  نے استنبول میں باہمی ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 یہ ملاقات استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس کے ضمن میں ہوئی۔ صدر حسن روحانی نے ترکی اور ایران کو اہم برادر اسلامی ممالک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

ترکی کے صدر اردوغان نے بھی استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے میں ایرانی صدر اور ان کے ہمراہ وفد کے فعال کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی کا خطے میں پائیدار امن کے قیام کے سلسلے میں اہم کردار ہے اور دونوں ممالک باہمی اتحاد اور تعاون کے ساتھ خطے میں امن و استحکام کے سلسلے میں کوشش جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲