اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے صنعتی شہر جیزان میں میزائل سے حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان پر بیلسٹک میزائل بدر ایک سے حملہ کیا ہے۔
یمنی فورسز نے کل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کی وزارت دفاع پر میزائل زلزال 2 سے حملہ کرکے ثابت کیا تھا کہ سعودی عرب کا دارالحکومت یمنی فوج کے میزائلوں کی زد میں ہے۔
........
/169