اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، ایسے حال میں کہ فلسطینی عوام کو یوم الارض کے موقع پر پرامن واپسی ریلیوں کے دوران صہیونی گولیوں کی بارش سے خون میں نہلایا جاتا ہے اور تاہم ۱۹ فلسطینی نوجوان شہید اور ڈیڑھ ہزار سے زائد زخمی کئے جاتے ہیں، سعودی ولیعہد محمد بن سلمان فلسطین کاز کے خلاف اور اسرائیلی اہداف کے حق میں بیان دے کر عالم اسلام کے دلوں کو مجروح کر دیتے ہیں۔
عرب صارفین نے بن سلمان کے بھونڈے بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ (hashtag)” # بن سلمان یعترف باسرائیل” ( بن سلمان اسرائیل کو تسلیم کرتے ہیں) چلا کر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔
ایک صارف لکھتے ہیں: بن سلمان کے بیانات ان کی کرسی کی قیمت ہیں جو وہ وہائیٹ ہاوس کو ادا کر کے اسے سنبھالنا چاہتے ہیں۔
دوسرے صارف نے لکھا ہے: بن سلمان جو یمن کی جنگ، حوثیوں کے میزائل روکنے، قطر کے محاصرے، بشار الاسد کو ہٹانے، ایران کے ساتھ مقابلے اور عراق و لبنان میں اپنی سیاستیں عملانے میں بری طرح شکست کھا چکے ہیں، پہلے قدس کو اسرائیل کا دار الحکومت قرار دینے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہاں میں ہاں ملا کر اور اب یہودی ریاست کے منحوس وجود کو تسلیم کر کے امریکہ اور اسرائیل سے اپنی نجات کی بھیک مانگ رہے ہیں۔
ایک قطری صرف نے سعودی مفتی اعظم کا مذاق بناتے ہوئے لکھا ہے: اب اس بات کے منتظر ہیں کہ آل شیخ بھی اعلان کریں کہ اسرائیل امن پسند ملک ہے اور ہم اس کے تابع ہیں۔
اور ایک صارف نے لکھا ہے کہ بن سلمان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنا سعودیہ کے لیے ایسی ذلت ہے جسے تاریخ اپنے اوراق میں محفوظ رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲