21 مارچ 2018 - 12:18
ایران کا رتبہ خطے کی 10فوجی طاقتوں میں سعودی عرب سے بالا تر

امریکی مجلہ فوربس نے ایران اور سعودی عرب کی فوجی طاقت کا حال ہی میں موازنہ اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا رتبہ خطے کی 10 فوجی طاقتوں میں سعودی عرب سے بالا تر ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی مجلہ فوربس نے ایران اور سعودی عرب کی فوجی طاقت کا حال ہی میں موازنہ اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا رتبہ خطے کی 10 فوجی طاقتوں میں سعودی عرب سے بالا تر ہے۔

فوربس نے ایران کے بارے میں امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کے ساتھ سعودی عرب کے ولیعہد کی گفتگو اور دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی فوج کا رتبہ خطے کی دس بڑی افواج میں سعودی عرب سے بالا تر ہے۔ سعودی عرب کے ولیعہد نے کہا ھا کہ ایران سعودی عرب کا مقابلہ نہیں کرسکتا کیونکہ ایران کی فوجی طاقت اور اقتصادی پوزيشن کمزور ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169