6 مارچ 2018 - 16:13
اردن میں اسرائیل کا نیا سفیر تعینات

اسرائیل نے اردن کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے سلسلے میں اردن میں اپنا نیا سفیر تعینات کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اردن کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے سلسلے میں اردن میں اپنا نیا سفیر تعینات کردیا ہے۔
اسرائیل کے نئے سفیر امیر واپسبروڈ اسرائیل کے سابق سفیر عنیات شلاین کی جگہ تعینات ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ اردن میں اسرائیلی سفارتخانہ کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں دو اردنی شہری ہلاک ہوگئے تھے جس کی وجہ سے اردن میں اسرائیلی سفارتخانہ جولائی 2017 سے بند پڑا تھا جسے بعد میں کھول دیا گیا اور اب اسرائیل کے نئےسفیر کو بھی اردن میں تعینات کردیا گیا ہے۔

.......

/169