2 مارچ 2018 - 19:05
ڈونلڈ ٹرمپ کی معاون اطلاعات ہوپ ہکس مستعفی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی ساتھی اور وائٹ ہاؤس میں رابطہ عامہ کی ڈائریکٹر ہوپ ہکس اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی ساتھی اور وائٹ ہاؤس میں رابطہ عامہ کی ڈائریکٹر ہوپ ہکس اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئی ہیں۔29 سالہ ہوپ سابقہ امریکی ماڈل اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں شمار کی جاتی ہیں جب کہ ہوپ کئی سالوں سے امریکی صدر کے ساتھ تھیں۔ ہوپ ہکس امریکی صدارتی الیکشن میں روس کی مداخلت کے حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان کی تحقیقاتی کمیٹی کی سماعت میں پیش ہوئی تھیں جہاں ان سے 9 گھنٹے تک تفتیش ہوئی تھی۔ سماعت کے صرف ایک دن بعد ہی انہوں نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا تاہم وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ان کے استعفیٰ کا تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرنے ہوپ ہکس کے استعفی کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوپ ہکس کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، وہ کئی خصوصیات کی حامل تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169