اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان لولوہ الخاطر نے 4 عرب ممالک کے محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر نے اپنی پالیسیوں کو مرتب کرلیا ہے اور وہ سعودی عرب اور اس کے 3 حامی عرب ممالک کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر نے سعودی عرب اور اس کے حامی 3 عرب ممالک کی طرف سے محاصرے کے اہداف کو ناکام بنادیا ہے ۔
قطر نے دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط کرلئے ہیں ۔
قطر نے بحران پر قابو پالیا ہے اور قطرکو اب 4 عرب ممالک کی کوئی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پر بری ، بحری اور فضائی پابندیاں عائد کردی تھیں لیکن ترکی اور ایران نے قطر کی بر وقت مدد کرکے اسے اس بحران سے بچا لیا۔
.......
/169