اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران کے چیف کمانڈر جنرل محمد علی جعفری کا کہنا ہے کہ نظام انقلاب اسلامی کی دو بنیادی چہرے ہیں جو داخلی و خارجی پہلووں پر مشتمل ہیں۔ انقلاب کا بیرونی چہرہ اسلامی مقاومت ہے جو خطے اور دنیا میں وسعت پیدا کررہا ہے اور اسی طرح اس محاذ کی کامیابیاں بھی حیرت انگیز طور پر سامنے آئی ہیں۔ یہ کامیابیاں انقلاب اسلامی کے مجاہدین کی نہ رکنے والے جہاد کا نتیجہ ہے۔
جنرل جعفری نے کہا: سپاہ پاسداران کے سربراہ نے کہا ہے کہ نظام انقلاب اسلامی اپنے دشمن کے مقابلے میں گذشتہ 20 سالوں سے پے درپے فتوحات حاصل کررہا ہے اور انشاء اللہ مستقبل قریب میں یمنی عوام کی فتح کا بھی مشاہدہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب ان کامیابیوں کو مزید وسعت دینی ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ اب یمنی عوام کی فتح بھی نزدیک ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ کامیابیاں نہایت تیزی سے جاری ہیں اور آہستہ آہستہ اپنے لئے راہ ہموار کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169