






















اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہرشیراز میں 28 صفر المظفر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے 44 ٹن کی مقدار میں نذرکا اہتمام کیا گیا جو دنیا کی سب سے بڑی نذر ہے جبکہ 40 ٹن امدادی سامان زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے لئے جمع کیا گيا۔






















