اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصرکے صدرعبد الفتاح السیسی نے حزب اللہ اور ایران کے خلاف ہر قسم کے سعودی عرب کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی کو گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہیے مصر حزب اللہ لبنان اور ایران کے خلاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنےگا۔مصری صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصر حزب اللہ لبنان اور ایران کے خلاف جنگ اور فوجی اقدام کے خلاف ہے۔ عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر کے پاس جنگ کے بہت سے تلخ تجربات موجود ہیں اسی وجہ سے مصر جنگ کے خلاف ہے البتہ وہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کی سلامتی کو مصر کی سلامتی سجھتے ہیں۔
.......
/169