4 نومبر 2017 - 17:15
ڈاکٹر علی ولایتی کی لبنان میں سید حسن نصر اللہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیرخارجہ اور سپریم لیڈر کے مشیر نے سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیرخارجہ اور سپریم لیڈر کے مشیر نے سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔

 بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ولایتی نے لبنان کے دورے کے دوران حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے ساتھ تازہ ترین علاقائی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ولایتی نے لبنان کے وزیراعظم الحریری سے بھی دوطرفہ تعاون اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲