27 اکتوبر 2017 - 17:32
بیت المقدس میں یہودی آبادکاری بڑھانے کا اعلان

یروشلم کی شہری انتظامیہ کا کہناتھا کہ اس منصوبے کے تحت بستی میں 176 نئے گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں یہودی آباد کاروں کی نوف صہیون نامی ایک بستی میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کیا ہے۔
یروشلم کی شہری انتظامیہ کا کہناتھا کہ اس منصوبے کے تحت بستی میں 176 نئے گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

فلسطینی اتھارٹی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ پٹی سمیت مشرقی یروشلم کا علاقہ مستقبل کی فلسطینی ریاست میں شامل ہو گا جبکہ اسرائیل یروشلم کو اپنا ناقابل تقسیم حصہ قرار دیتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲