25 اکتوبر 2017 - 14:40
امريكہ كے پاس جوہري معاہدے كو تسليم كرنے كے سوا كوئي چارہ نہيں: ايراني سياستدان

ايران كي وطن اسلامي جماعت كے سيكرٹري جنرل نے ايران مخالف ٹرمپ كي پاليسيوں پر كڑي تنقيد كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكہ كے پاس مستقبل ميں جوہري معاہدے كو تسليم كرنے كے سوا كوئي چارہ نہيں ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔بنا۔ ايران كي وطن اسلامي جماعت كے سيكرٹري جنرل نے ايران مخالف ٹرمپ كي پاليسيوں پر كڑي تنقيد كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكہ كے پاس مستقبل ميں جوہري معاہدے كو تسليم كرنے كے سوا كوئي چارہ نہيں ہے.

'ابوالقاسم رئوفيان' نے نے كہا ايٹمي سمجھوتہ ايك بين الاقوامي سجھوتہ ہے لہذا امريكہ اپنے طور پر اس كي خلاف ورزي نہيں كرسكتا.

جوہري معاہدے پر امريكي خلاف ورزيوں كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے مزيد كہا كہ امريكہ ميں صہيوني لابي كے ٹرمپ پر گہرے اثرات ہيں جس كے نتيجے ميں امريكي صدر اس لابي كي خواہشات كي مخالفت نہيں كرسكتے.

انہوں نے امريكي صدر كے عجيب اور ناقابل يقين اقدامات كے بارے ميں كہا بين الاقوامي قوانين كي خلاف ورزي كرتے ہوئے دنيا نہ صرف ٹرمپ كے بے وقوفانہ رويہ پر اپنے دكھ كا اظہار كررہي ہے بلكہ ايك صدر كي حيثيت سے اس طرح كے رويہ پر بين الاقوامي برادري ان پر ہنس بھي رہي ہے.

امريكہ كا اسلامي جمہوريہ ايران كے مخالف پاليسيوں پر سعودي عرب سميت متحدہ عرب امارات اور صہيوني ناجائزحكومت كي حمايت كے حوالے سے انہوں نے كہا اس سے ثابت ہوتا ہے كہ آل سعود اور آل نھيان صہيوني ناجائز رياست كے ساتھ خفيہ گٹھ جوڑ ركھے ہوئے ہيں.

سپاہ پاسداران پر امريكہ كي طرف سے نئي پابنديوں كے بارے ميں انہوں نے كہا ٹرمپ كو جاننا چاہيے كے ايراني عوام اس طرح كے اقدامات سے نہ صرف خوف زدہ نہيں ہوں گے بلكہ اپنے حق پر مبني موقف سے ايك قدم بھي پيچھے نہيں ہٹيں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲