اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے بادشاہ کی امریکی صدر سے ٹیلی فونک بات چیت میں واشنگٹن کی ایران کے بارے میں نئی پالیسی کا خیر مقدم کیا گیا۔
اسکائی نیوز کے مطابق، سعودی عرب کے بادشاہ "سلمان بن عبدالعزیز" نے ہفتہ کے دن عصر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ایران کے متعلق گفتگو کی۔
سعودی سعودی بادشاہ نے امریکی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے بارے واشنگٹن کی جدید اسٹریٹجی کی حمایت کی۔
سعودی بادشاہ نےٹرمپ کے اس دعوے کی کہ "ایران دہشتگردی کا اہم ترین حامی ہے"، ایران اور دہشتگردی و شدت پسندی کے خلاف واضح موقف پر قائم رہنے کی تاکید کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی "واس" نے کہا ہے کہ اس گفتگو کے بعد امریکی صدر نے ریاض کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ریاض کے واشنگٹن کے ساتھ تعلقات اور اتحادیوں سے روابط دنیا کے لیے باعث امن و سلامتی ثابت ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲