25 ستمبر 2017 - 08:39
امریکی وزیردفاع جیمز میٹس ہندوستان کے دورے پر روانہ

امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس آج بروز پیر سرکاری دورے پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچیں گے، جہاں وہ ہندوستانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس آج بروز پیر سرکاری دورے پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچیں گے، جہاں وہ ہندوستانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق وہ اس دورے کے موقع پر بھارتی وز یراعظم نریندر مودی اور خاتون وزیر دفاع نرملا سیتا رامن کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور بھارت امریکہ دفاعی تعلقات پر گفتگو کرینگے۔ ملاقاتوں میں جنوبی ایشیائی سکیورٹی کی مجموعی صورت حال کے تناظر میں افغانستان کو درپیش سلامتی کے چیلنجز کے موضوع کو فوقیت حاصل رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169