اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی کانگریس کے حالیہ ایران مخالف بل کو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام من گھڑت الزامات کے ذریعے ایٹمی مفاہمیت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں.
یہ بات 'علی لاریجانی' نے گزشتہ روز ایران کے شمال مغربی صوبے مغربی آذربائیجان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کو اس ملک کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ جوہری معاہدے کو خاتمہ کرنے کی کوشش کرے تو ایران تیزی سے اس معاہدے سے پہلے والی پرطاقت صورتحال پر جانے کے لئے تیار ہے.
انہوں نے ایران کی جانب سے شیعہ ہلال کے قیام کے لیے کچھ مغربی پروپیگنڈے کو انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہرگز اس ہلال کا قیام کرنا نہیں چاہتا ہے اور حماس کی مدد کرنا اور میانمار کے مسلمان کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایران کی بھر پور کوشش، اس بے بنیاد دعوی کو مسترد کرتی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲