5 ستمبر 2017 - 12:57
موگرینی اور آمانو کی ملاقات / جوہری معاہدہ صرف دو ملکوں کے درمیان طے پانے والا سمجھوتہ نہیں ہے

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے سلووینا میں بلڈ اسٹریٹیجک فورم (Bled Strategic Forum) کی کانفرنس کے موقع پر ایک ملاقات میں ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ 'فیڈریکا موگرینی' نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ یوکیا امانوکے ساتھ ایک ملاقات میں ایران جوہری معاہدے کے نفاذ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ یہ معاہدہ صرف دو ملکوں کے درمیان طے پانے والا سمجھوتہ نہیں ہے۔

یہ ملاقات ایجنسی کی تازہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاہدے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے وعدوں پر من و عن عمل کر رہا ہے.
ایٹمی معاہدے پر جنوری دوہزار سولہ سے عمل درآمد شروع ہوگیا ہے لیکن امریکی حکومت نے اب تک اس معاہدے کی خلاف ورزی ہی کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169