4 ستمبر 2017 - 15:12
ایرانی ڈاکٹروں کی ہارٹ امیجنگ سائنس میں کامیابی

ایران کی ایک خاتون ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ایرانی ڈاکٹروں نے گزشتہ سالوں میں بین الاقوامی سطح پر کارڈیولوجی کے شعبے بشمول ہارٹ امیجنگ سائنس میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی ایک خاتون ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ایرانی ڈاکٹروں نے گزشتہ سالوں میں بین الاقوامی سطح پر کارڈیولوجی کے شعبے بشمول ہارٹ امیجنگ سائنس میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں.

ڈاکٹر 'زہرا‌ علیزاده ثانی' نے کارڈیولوجی کی امیجنگ سائنس کے پہلا فورم کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ یہ دو روزہ فورم، ہارٹ کی تازہ ترین کامیابیوں کی کانگریس کے موقع پر سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، جوہری ادویات اور کارڈیولوجی کے امیجنگ کے شعبوں میں ملک کے کارڈیولوجی امیجنگ کلینک، فزکس، انجنیئرنگ اور کارڈیولوجی کے ماہروں کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا جائے گا.

زهرا‌ علیزاده ثانی نے کہا کہ خوش قسمتی سے ہم نے حالیہ برسوں کے دوران بین الاقوامی سطح پر فزکس، انجنیئرنگ اور کارڈیولوجی کے شعبوں میں نمایان پیشرفت اور اچھے نتائج حاصل کیے ہیں.

تفصیلات کے مطابق،19 ویں کارڈیولوجی کی تازہ ترین کامیابیوں کی کانگریس ایرانی دارالحکومت تہران کے میلاد ٹاور میں 12 سے 15 ستمبر تک منعقد کی جائے گی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲